5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹی سی پی نے چین سے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کاٹینڈر منسوخ کردیا
جنگ نیوز -
ٹی سی پی نے چین سے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کاٹینڈر منسوخ کردیا
اسلام آباد…ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چین کی کمپنی کے ساتھ ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق چین کی کمپنی مقررہ مدت میں چینی کی برآمدنہیں کرسکی جس کے باعث ٹی سی پی نے ایک لاکھ ٹن چینی کے سودے منسو خ کرکے9 لاکھ76 ہزار ڈالرپر فارمنس گارنٹی ضبط کرلی۔اعلامیہ کے ٹینڈر کی منسوخی سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی کیونکہ ملک میں ستمبر تک مزید3 لاکھ33 ہزار ٹن چینی کی آمد متوقع ہے جبکہ منسوخ شدة ٹینڈر کی مقدار31 جولائی اور7 اگست کو کھولے جانے والے ٹینڈر میں پوری کی جاسکتی ہے۔اعلامیے مزید بتایا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے دوسری کمپنی سعادت بزنس گروپ کو بھی50 ہزار ٹن چینی کی برآمد کے لیے مزید30جولائی تک مہلت دی ہے ۔جبکہ سعادت کمپنی اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ22 جولائی تک چینی لانے والے جہاز کا نام بتائے ورنہ ان کا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا جائے گا۔