5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
الطاف حسین کی جانب سے نرس کو زیادتی کانشانہ بنانے کی مذمت
جنگ نیوز -
الطاف حسین کی جانب سے نرس کو زیادتی کانشانہ بنانے کی مذمت
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ متاثرہ نرس کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعہ کی غیر جابندارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ایک اعلامئیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کاکہناہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس کودیجانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ نرس کو دھمکیاں دینا ملک بھرکے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ پرزوردیاکہ شعبہ طب کوایے درندہ صفت اور وحشیانہ عمل میں ملوث عناصرسے پاک کیاجائے اورطب کے معززپیشے کامعیارگرانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے متاثرہ نرس اوراس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔الطاف حسین نے صدرآصف زرداری اوروزیراعظم گیلانی اور وزیرسندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ملوث عناصرکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ نرس اور اس کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیاجائے۔