تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اس ہفتے اسٹاک ایکس چینجز میں 57لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

جنگ نیوز -
اس ہفتے اسٹاک ایکس چینجز میں 57لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

کراچی…غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس ہفتے پاکستانی اسٹاک ایکس چینجز میں57 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے گئے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر57لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔ پاکستانی اسٹاک ایکس چینجز میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں47 فیصد کم ہے۔ اس ہفتے انفرادی سرمایہ کار اور کمپنیز نے مجموعی طور پر60لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ تجزیہ کار خرم شہزاد کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی اسٹاکس میں اب بھی خریداری دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آئندہ ہفتے بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رحجان جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.