تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نرس سے مبینہ زیادتی کا ملزم ڈاکٹر عبد الجبار ملازمت سے فارغ

جنگ نیوز -
نرس سے مبینہ زیادتی کا ملزم ڈاکٹر عبد الجبار ملازمت سے فارغ

کراچی…نرس سے مبینہ زیادتی کے ملزم ڈاکٹر عبد الجبار میمن کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈاکٹر عبد اجبار میمن کی بر طرفی کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ متاثرہ نرس کے ہوش میں آنے کے بعد دیئے گئے بیان کے بعد ڈاکٹر عبد الجبار کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ نرس کا بیان لئے جانے کے بعد قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے ۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمیں جمالی نے اس حوالے سے تصدیق کی تھی کہ ڈاکٹر کا نام عبد الجبار میمن ہے اوریہ محکمہ صحت سندھ کا ملازم ہے۔ اس کا تبادلہ ہو چکا ہے اوریہ غیر قانونی طورپر یہاں رہ رہا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.