تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس سے ملاقات پر پابندی

جنگ نیوز -
کراچی:زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس سے ملاقات پر پابندی

کراچی…کراچی کے جناح اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کا اسپتال میں داخلہ بھی بندکردیا ہے۔جناح اسپتال کے ڈاکٹرزمیس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ نرس کو گذشتہ روز48 گھنٹے بعد ہوش آیا لیکن کسی کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسوں کو ڈیوٹی اوقات میں احتجاج پر برطرفی کی دھمکی دی جارہی ہے۔ جناح اسپتال کے گیٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے احکامات ہیں کہ میڈیا کے کسی بھی نمائندے کو اسپتال میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.