5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیئرمین ایچ ای سی کے گاؤں اورگھر پرپولیس کا دھاوا،نو افراد گرفتار
جنگ نیوز -
چیئرمین ایچ ای سی کے گاؤں اورگھر پرپولیس کا دھاوا،نو افراد گرفتار
حیدرآباد…پولیس نے سابق ڈی سی او ٹنڈوالہ یار فاروق لغاری کے گاؤں بخشو لغاری میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر9 افراد کو گرفتار کرلیا۔فاروق لغاری کے ہاریوں نے جیونیوز کو بتایا کہ ٹھٹھہ اور بدین پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات3 بجے فاروق لغاری کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے9 ملازموں مٹھو کوہلی، سلطان چانڈیو، جیون کوہلی، سانگرو کوہلی، کمال، حرچن کوہلی، شیوا کوہلی، ویرو کوہلی اور کامل درس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہل کار جاتے ہوئے گھر سے ڈش ریسیور،موٹر سائیکل، رپیٹر، شارٹ گن اور مائیکرو یو اوون بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے خلاف علاقے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فاروق لغاری کے بھائی جاوید لغاری جعلی ڈگریاں چیک کررہے ہیں اور جاوید لغاری پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان کے بھائی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مظاہرین نے فاروق لغاری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔