5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگریوں کی تحقیقات جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہے، عطاالرحمن
جنگ نیوز -
جعلی ڈگریوں کی تحقیقات جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہے، عطاالرحمن
رحیم یار خان…وفاقی وزیر برائے سیاحت مولانا عطا الرحمن نے کہا ہے کسی ملک میں سیاست کے لیے ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے کہ الیکشن کے لیے ڈگری کی ضرورت نہیں تو پھر یہ تحقیقات اس جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہیں۔انہوں نے یہ بات رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریاں اس بات کا نتیجہ ہیں کہ الیکشن لڑنے کے لیے ڈگری کا ہونا ضروری ہے۔ ملک کی عوام ایک امیدوار کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو ڈگری کے حصول کے لیے لازمی بات ہے کہ پھر وہ شخص اس طرح کی کارروائیاں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جعلی ڈگری والوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو جعلی ڈگریاں حاصل کرنے پر مجبور کرنے والوں کی خلاف بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے سیاحت کے فروغ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح اس پر توجہ نہیں دے رہی۔ اگر ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے تو ملک میں جاری بدامنی کا خاتمہ کرناہوگا۔