5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر ایجنسی : وادی تیرا سے نجی موبائل کمپنی کے پانچ اہلکاروں اغوا
جنگ نیوز -
خیبر ایجنسی : وادی تیرا سے نجی موبائل کمپنی کے پانچ اہلکاروں اغوا
باڑہ…خیبر ایجنسی کی وادی تیرا سے نا معلوم مسلح افراد نے نجی موبائل کمپنی کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔خاصہ دار فورسز کے مطابق نجی موبائل کمپنی کے پانچ اہلکار وادی تیرا میں موبائل ٹاور کی مرمت کے لئے آئے تھے،مرمتی کام کے بعد پانچوں اہلکار وادی تیرا سے پشاور جا رہے تھے کہ نا معلوم مسلح افراد نے درگئی کے مقام سے اغوا کرلیا اور نا معلوم مقام پر لے گئے ۔مغویوں کی بازیابی کے لئے خاصہ دار فورس نے کارروائی شروع کردی ہے۔