5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رحیم یارخان :پولیس کا غیرقانونی حراست اور تشدد، مقدمے کے اندارج کا حکم
جنگ نیوز -
رحیم یارخان :پولیس کا غیرقانونی حراست اور تشدد، مقدمے کے اندارج کا حکم
رحیم یارخان …رحیم یارخان میں تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے2دن ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بستی ماہی کے رہائشی ظہور، ریاض اور کبیر کو تھانہ کوٹ سبزل کی پولیس نے14 جولائی سے چوری کے الزام میں زیر حراست تھے ۔ پولیس نے گرفتاری ظاہر کئے بغیر ملزمان پر جسمانی تشدد کیا۔ ملزمان کو سخت گرم اور دھوپ میں بغیر کپڑوں کے گرم جگہ پر بٹھایا گیا۔ جس کی وجہ سے ملزمان کے جسم پر چھالے پڑ گئے۔ ملزمان کے والد کی درخواست پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نذیر احمد لنگاہ نے تشدد کا نوٹس لیتے ھوئے ملزمان کا میڈیکل کے لیے شیخ زیداسپتال ریفر کرتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیا۔ جبکہ ڈی پی او رحیم یار خان نے بھی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔