5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مداخلت نہیں کرسکتا ، سعیدہ وارثی
جنگ نیوز -
برطانیہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مداخلت نہیں کرسکتا ، سعیدہ وارثی
اسلام آباد…برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کا مسئلہ حل کریں تاہم برطانیہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے ۔دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی اور سعیدہ وارثی نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کئے ہیں اور ایجوکیشن ٹاسک فورس پر تبادلہ خیال ہوا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر کھڑے ہونے کے لیے زیور تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ضروری ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے کہ سعیدہ وارثی اور ان کے وفد کے ساتھ ویزے ،معاشی مسائل ،توانائی کے بحران سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا دیانتدار دوست ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے حکومت قائم ہوئے صرف 70 دن گذرے ہیں اور برطانیہ کے تین وزرا پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک برطانیہ معاملات کی بہتری میں ہمیشہ ان کی معانت رہے گی ۔انہوں نے کئی معاملات پر کھل کر بات کی اور اپنی حکومتی پالیسی کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بارہ مولا کشمیر سے ہے اور انہیں کشمیر کے معاملے کی اچھی خبر ہے تاہم یہ معاملہ پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر ہی حل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ پارٹی چیئرپرسن منتخب ہو ئیں تو سب سے پہلے برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے ان سے ملاقات کی اور مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد بھارت کا دورہ کریں گی ۔