تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اجمل قصاب کابیان ریکارڈکرنیوالامجسٹریٹ پاکستان آکربیان دے،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اجمل قصاب کابیان ریکارڈکرنیوالامجسٹریٹ پاکستان آکربیان دے،رحمان ملک

اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ اجمل قصاب کابیان ریکارڈکرنے والامجسٹریٹ پاکستان آکربیان دے، اس کے بغیرمزیدکارروائی کرنے میں دشواری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ لاہورمیں دھماکوں کی انٹیلی جنس اطلاع موجودتھی جوپنجاب حکومت کوفراہم کردی گئی تھی ، دہشت گردی لاہورکوہدف بنارہے ہیں اورحکومت کوکمزورکرناچاہتے ہیں۔رحمان ملک کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی مل رہی ہے تاہم دہشت گرد سنسنی پھیلاناچاہتے ہیں،میڈیااسے رپورٹ کرنے میں محتاط رہے، اس سلسلے میں کوڈآف کنڈکٹ بنانے کے لئے میڈیاسے بات چیت کی جائے گی ۔ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے ساتھ دہشت گردی روکنے کے معاملات پرحکمت عملی کامیانی سے چل رہی ہے۔اس سے پہلے ان سے متحدہ عرب امارات کے نمائندہ خصوصی علی محمدال شمسی نے ملاقات کی ، اس موقع پررحمان ملک کاکہناتھاکہ یواے ای میں مزدوروں کے پاس مشین ریڈی ایبل پاسپورٹ نہیں ہیں ، اب تک دس ملین مشین ریڈی ایبل پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.