تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کیمرے کو اُڑتی ہوئی پتنگ سے باندھ کر کھینچی گئیں مبہوت کن تصاویر

جنگ نیوز -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…فرانس سے تعلق رکھنے والے47سالہ نکولس کوریئرکوفوٹو گرافی میں مہارت حاصل ہے اور اپنی اسی مہارت کے ذریعے انہوں نے فوٹو گرافی کے میدان میں نئی جدت متعارف کروائی ہے۔نکولس نے اڑتی ہوئی پتنگ سے اپنے کیمرے کو منسلک کر کے دنیا بھر کی عظیم الشان عمارتوں کی مبہوت کُن تصاویر کھینچی ہیں۔نکولس اپنے کیمرے کو پتنگ کے نیچے جھولتے پالنے میں نصب کردیتے ہیں جس کازاویہ وہ اپنے پاس موجود ریموٹ کنٹرول سے متعین کرتے ہیں اور بننے والی تصاویر نکولس کے گلے میں لٹکے دستی ٹی وی میں آتی رہتی ہیں۔زیرِ نظر تصاویر بھی نکولس کے اس غیر معمولی طریقہ کار سے کھینچی گئی ہیں جن میں اس نے کئی مشہور عمارات کی انتہائی واضح اور خوبصورت زاویوں سے فوٹو گرافی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.