تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیف علی خان اور کرینہ کپور اب بزنس پارٹنر بھی بن گئے

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور اب بزنس پارٹنر بھی بن گئے ہیں جس کے بعد یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ فلم ’ایجنٹ ونود‘ چھوٹے نواب کی دانش ویژن کے ساتھ آخری پروڈکشن ہوگی۔سیف علی خان نے کہا کہ وہ اور دانش اپنے پروڈکشن ہاؤس”ایلو مینیٹی فلمز“ کے بینرتلے فلمیں بنانا جارکھیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں پروڈیوس کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ اپنا دوسرا پروڈکشن ہاؤس بھی بنارہے ہیں جس کی کرینہ کپور بورڈآف ڈائریکٹر ہوں گی۔ سیف علی خان کے مطابق وہ اپنے اگلی فلمی پروجیکٹ کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں جس کے لیے کنال کوہلی کے ساتھ دوبارہ فلمی معاہدہ کیا ہے۔ان کے اگلے دونوں فلمی پروجیکٹس سدھارتھ آنند اور کنا ل کوہلی کے ساتھ ہیں۔ان فلموں میں کرینہ کپور کے مرکزی کردار نبھانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انحصار فلم کی کہانی پر ہوگا اگر کرینہ ان فلموں کے لیے موزوں ہوئیں تو وہ ضرور ان میں کام کریں گی۔سیف علی خان نے ابھی تک کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ اپنی اگلی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.