تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عاقل لوپ بند پر کٹاؤ،لاڑکانہ کو خطرہ، ٹھٹھہ میں مزید دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
حیدر آباد . . . سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،لاڑکانہ کے عاقل لوپ بند پر کٹاؤ کے سبب60 فٹ حصے کی مٹی دریا میں بہہ گئی ہے ۔ڈی سی او قمبر یاسین شر نے شہداد کوٹ کے مکینوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے شہرمکمل طور پر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔سیلاب کے پیش نظر شہدادکوٹ، امام بخش جمالی ، قبوسعید خان، سجاول اور سنجر بھٹی کے تھانوں سے ملزمان، اسلحہ اور ضروری رکارڈمحفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔ضلع ٹھٹھہ میں بند منارکی ،سورجانی اور سونڈاہلایا بندوں کے پشتوں پرسیلابی ریلے کا دباؤ شدید ہوگیا ہے اور مزید دیہات زیر آب آگئے ہیں۔چیف انجینئر کوٹری بیراج منظور احمد شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ سیلابی ریلا بغیر کسی نقصان کے گزر جائے گا۔کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مزید دس دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.