5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدگان کیلئے ساڑھے تیرہ کروڑ کا امدادی سامان روانہ کیا ،مصطفی کمال
جنگ نیوز -
کراچی....خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلڈ ریلیف ایکٹیوٹی کے نگراں مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کے کے ایف کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ابتک ساڑھے تیرہ کروڑ کی لاگت کا امدادی سامان روانہ کیا جاچکا ہے ،مصطفی کمال نے جیونیوزسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نو ٹرکوں پر مشتمل نئی امدادی کھیپ آج سندھ اور پنجاب کے لئے روانہ کی جارہی ہے ،جبکہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں متاثرین کے لئے کھانے پینے اور ادویات پر مشتمل بارہ سو پیکٹ ارکان سندھ اسمبلی تقسیم کریں گے۔ مصطفی کمال نے بتایا کہ صادق آباد میں خیبر میل کیذریعے متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے جسے ارکان اسمبلی وصول کریں گے جبکہ کے کے ایف کے تحت سکھر میں سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ اسپتال میں سکھر ایکسپریس کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار سکھر میں امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں ۔