تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: اے این پی کے رکن قومی اسمبلی کے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی....کراچیکے علاقے ایئر پورٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اے این پی کے رکن قومی اسمبلی کے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق آصف جان اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، انہیں فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کیاگیا،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ آصف جان سٹی گورنمنٹ میں اکاؤئنٹس آفیسر تھے اور صوابی سے اے این پی کے رکن قومی اسمبلی پرویز خان کے چھوٹے بھائی تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.