5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الطاف حسین کا بیان غیر ذمہ دارانہ نہیں جرأتمندانہ ہے،حیدرعباس رضوی
جنگ نیوز -
کراچی....متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان غیر ذمہ دارانہ نہیں جرأتمندانہ ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کے بیان پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہا کہ اایم کیو ایم کے قائد کا بیان موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہے ملک کو غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان پر تنقید کرنیوالے جاگیردارانہ اور سردارانہ نظام کا تحفظ ہے۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کے باعث اتنی سکت نہیں کہ جاگیرداروں اور وڈیروں کا مزید بوجھ برداشت کرسکے۔