تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آخری شخص کی بحالی تک سیلاب متاثرین کاساتھ دینگے، نوازشریف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک ان کا ساتھ دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے متاثرین سیلاب کیلئے روزانہ دوسوٹرک امدادی سامان بھجوانے کااعلان کیاہے۔ مسلم لیگ ن کی متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کے لئے مرکزی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میاں نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر اقبال ظفر جھگڑا،جنرل سیکرٹری صدیق الفاروق اور ملک بھر سے عہدیدارشریک ہوئے۔میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ اگر مرکزی حکومت ان کی تجاویز مان لیتی تو ریلیف کی سرگرمیاں زیادہ منظم اور مربوط ہوتیں۔نواز شریف نے مرکزی رابطہ کمیٹی کو لاہور منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.