5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وہاڑی کیقریبپرانی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل
جنگ نیوز -
وہاڑی.. . . .. . . . .وہاڑی کے نواحی گاؤں میں پرانی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل کردیے گئے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے خون آلود کلہاڑیاں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق واقعہ وہاڑی کے گاؤں 56 ڈبلیو بی میں پیش آیا۔ملزمان ضیا اور اسحاق کو شک تھا کہ 2008میں ان کے چچا عبدالرؤف کو اس کی بیوی اور بیٹے نے قتل کیا تھا۔چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے انھوں نے اپنی چچی40 سالہ تسلیم بی بی،اس کی بیٹی22 سالہ سعدیہ،بیٹوں24 سالہ خالد اور 26 سالہ ساجدکو کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خون آلود کلہاڑیاں برآمد کر لیں ۔