5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی: کورنگی میں فائرنگ ، سیاسی جماعت کا عہدیدار ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی .. .. . . . . .کراچی کے علاقے کورنگی میں سیاسی جماعت کا عہدیدار ہلاک اور گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکانوں کے باہر بیٹھے ہوئے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں واقع علی اکبر گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 45 سالہ محمد یعقوب قاسم ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا یونٹ انچارج تھا،جبکہ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے،ادھر گلزار ہجری کے علاقے میں واقع گلشن ویو کی دکانوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے،لاش اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔