تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جعفرآباد میں ہیضہ اور دیگر وبائی امراض ،بچوں سمیت8ہلاک

جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . سیلاب کے بعد بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں ہیضہ اور دیگر وبائی امراض میں مبتلا دو بچوں سمیت مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔جعفرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ الہیار اور گنداخا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے اخراج کے لے حکومتی سطح پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔ڈیرہ الہیار میں کچی آبادیوں کے بعد اب پکے مکانات بھی گرنا شروع ہوگئے ہیں ۔علاقے کا زمینی رابطہ آج گیارہویں روز بھی ملک بھر منقطع ہے۔ ۔جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں پناہ لینے والے سیکڑوں متاثرین خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں ۔ دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی وزیر سلیم خان کھوسہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذمہ دار محکمہ آب پاشی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.