5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی شروع
جنگ نیوز -
مظفرگڑھ . . . پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگ اب گھروں کو واپس آنا شروع ہوگئے ہیں ۔لیکن ان علاقوں میں سیلابی پانی سے پھیلنے والی بیماریاں متاثرین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں ۔مظفرگڑھ کے سترفیصد سے زائد علاقوں میں سیلابی ریلے کے بہاؤمیں کمی کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس آناشروع ہوگئے ہیں۔گھروں میں تین سے چارفٹ پانی کھڑاہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مظفرگڑھ کے علاقوں علی پور اورجتوئی کا زمینی رابطہ چھٹے روز بھی منقطع ہے۔ڈی جی خان اور راجن پور کے مختلف علاقوں میں اب تک پانچ ہزار سے زائد افرادجلدی اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ادھرتونسہ میں گذشتہ روز سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی مسافر بس کے مزید دو مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔