تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیا نے جیت لیا

جنگ نیوز -
مانٹریال . . . عالمی نمبر 2 ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی نے شاندار کارکردگی دکھا کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیا نے ایک ہی دن میں سیمی فائنل اور فائنل جیت کر راجرز کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بارش کی وجہ سے ملتوی ہونے والا سیمی فائنل پیر کو مکمل ہوا جس میں ڈینش کھلاڑی کا مقابلہ تھا روس کی سویٹلانا کزنیٹسووا سے جو انہوں نے چھ دو اور چھ تین ے جیت لیا، فائنل میں ووزنیاکی نے ایک اور روسی کھلاڑی ویرہ زوناریوا کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی غیر موجودگی میں ووزنیاکی 30 اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں ٹاپ سیڈ ہوسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.