تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

وانا دھماکے میں جاں بحق22افراد کی تدفین کر دی گئی

جنگ نیوز -
وانا . . . جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں جاں بحق بائیس افراد کی مختلف علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے۔ وانا میں گزشتہ روز مسجد میں سابق ایم این اے مولانا نور محمد پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں مولانا نور محمد سمیت بائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔جاں بحق افراد میں وانا ڈگری کالج کے پرنسپل شجاع عالم محسود بھی شامل ہیں جن کی نماز جنازہ ٹانک میں ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.