تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امدادی کارروائیوں کیلئے جاپانی افواج کا 50رکنی دستہ ملتان پہنچ گیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی …جاپانی افواج کا 50رکنی دستہ گزشتہ روز پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے گزشتہ روز ملتان پہنچ گیا ، جبکہ چھ ہیلی کاپٹروں کا فلیٹ بھی اس ہفتے کے اختتام تک پاکستان پہنچ رہا ہے جبکہ ڈھائی سو مزید فوجی بھی اگلے چند دنوں میں پاکستان پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی افواج ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لے گی ، جس میں ملتا ن سے ملحقہ سیلابی علاقوں سے متاثرین کو سیلابی علاقوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ، متاثرین سیلاب کو خوراک اور امدادی سامان کی فضائی راستے سے ترسیل کو ممکن بنانا جبکہ متاثرین سیلاب کو طبی امداد کی فراہمی جیسے امدادی کام جاپانی افواج نے اپنے ذمے لیے ہیں ۔ پاکستان روانگی سے قبل جاپانی امدادی ٹیم کے سربراہ اتسوشی اشی زاکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے ،ہماری ٹیم جاپان کی نمائندگی کرے گی اور ہماری کوشش ہوگی کے اپنا کام بہترین طریقے سے انجام دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.