تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شہداد کوٹ:سیلابی ریلا قبو سعید خان اور چکھی میں داخل

جنگ نیوز -
شہداد کوٹ. . .. . . .. . شہداد کوٹ کے قریب سیف اللہ مگسی کینال میں شگاف پڑنے سے سیلابی ریلا قبو سعید خان اور چُکھیchukhi میں داخل ہوگیا ہے ۔ ٹھٹھہ کے سورجانی بند میں کٹاؤ سے پکے کے علاقوں کو بھی خطرہ ہے۔ حیدرآباد میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر3 روز کے لیے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔شہدادکوٹ میں سیلابی ریلے کے باعث قبو سعیدخان ، گوٹھ عبدالجلیل بروہی اورمحمد بخش کھوسو سمیت 50 دیہات میں ایک ہزار سے زائد افراد پھنس گئے ہیں۔ پاک فوج اور بحریہ نے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔قبو سعید خان کے قریب ایف پی حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے وارہ اور قمبر کے بند سے متصل علاقوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ ڈی سی او قمبر نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سیلابی ریلا دادو کی حمل جھیل میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق آربی او ڈی تھری کے مقام پر کٹ لگانے کے باعث سیلاب میرو خان زیرو پوائنٹ سے ہوتا ہواحمل جھیل میں شامل ہوجائے گا۔ٹھٹھہ میں سورجانی بند پر آٹھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے،جس کی وجہ سے بند کے ساڑھے چار کلو میٹر طویل کچے پشتے پر کٹاؤ کا عمل جاری ہے اور بند سے متصل پکے کے علاقوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔خیرپور میں ایس ایم سگیوں ،راضی ڈیرو فرید آباد اور الراجا گی بندوں پر سیلاب کا دباؤ برقرارہے اور 8 لاکھ کیوسک سے زائد پانی خیرپور کی حدود سے گزررہا ہے۔غیر سرکاری سروے کے مطابق خیرپور میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔جیکب آباد کا ملک بھر سے زمینی رابطہ آج گیارہویں روز بھی منقطع ہے اوروہاں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ ادھر حیدرآباد کے ضلعی ایڈمنسٹریٹر آفتاب کھتری نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرآج سے 27 اگست تک تمام سرکاری ونجی کالجز اور اسکول بند رہیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.