تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:فائرنگ سے دو سیاسی جماعت کے کارکنان ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . .کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اور لائنز ایریا میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو سیاسی جماعت کے کارکنان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں قلندری چوک کے قریب گاڑی میں سوار پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔دوسرا واقعہ لائنز ایریا کے علاقے میں پیش آیا ۔جہاں سنی تحریک کے کارکن قاسم مختیار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاجس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.