5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ریلیف کیلئے آنے والی امداد پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . نیشنل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سے این او سی ملنے کی صورت میں ہی کسٹمز کی جانب سے ریلیف کے لیے آنے والی امداد پر کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔کسٹم ہاؤس کراچی کے دورے کے موقع پر ممبر کسٹمز منیر قریشی نے سیلاب زدگان کے لیے بیرون ممالک سے آنے والی امداد کی بروقت اور آسان کلیئرنس کے طریقئہ کار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی اشیا کی فوری کلیئرنس کی جائے۔ کسٹم حکام کے مطابق امدادی اشیا کی کلیئرنس کے لیے ان اداروں کو متعلقہ کسٹم کلیکڑکو ضمانت جمع کرانی ہوگی کہ یہ اشیا فروخت یا ذاتی استعمال میں نہیں لائی جائی گی بصورت دیگر درآمد کنندگان سے رابطہ کیا جائے گا۔