5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کاخاصہ دار اہلکار کے گھر پر حملہ،2ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور . . . مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کے اہلکار کے گھر پر حملہ کرکے اہلکار کی ماں اور بھائی کو جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ کندارو میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کے اہلکار کے گھر پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاصہ دار اہلکار کی ماں اور بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد شدت پسند موقعے سے فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال غلنئی منتقل کردیا گیا ہے۔