5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کپڑوں میں لگائی جانے والی زپ یا پانی پر دوڑتی اسپیڈ بوٹ
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . کپڑوں میں لگائی جانے والی زپ اب سمندر کی موجوں کو جدا کرنے لگی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ جاپانی کمپنی Suzuki نے ایک ایسی دلچسپ موٹر بوٹ تیارکی ہے جس کی شکل کسی کپڑوں میں لگائی جانے والی زپ کی طرح ہے۔ یہ قد آدم زپ نما کشتی بیک وقت کئی مسافروں کو سمندر کی لہروں پر تفریح فراہم کرنے کی گنجائش رکھتی ہے جسے جاپان میں جاری ایک Art Festival میں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔