تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کھانے سے پہلے دو گلاس پانی ڈائٹنگ کا قدرتی طریقہ،ماہرین

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ امریکی ماہرین نے وضع کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ امریکہ کے ایک میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے قبل دو گلاس پانی پی کر پیٹ میں کھانے کی جگہ کم رہ جاتی ہے اور انسان 75 سے 90 کیلوریز کم استعمال کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح نہ صرف بھوک کی اشتہا کم ہوجاتی ہے بلکہ کئی پاوٴنڈ وزن بھی باآسانی کم کیا جاسکتا ہے جو ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو ادویات کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.