تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مختلف ڈیموں میں پانی کی صورتحال

جنگ نیوز -
لاہور . . . کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ جبکہ گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں پانی کی آمد 9 لاکھ 38 ہزار 438 کیوسک اور اخراج 9 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے۔سکھر بیراج پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 7 لاکھ 35 ہزار 740 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 91 ہزار 978 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اور پانی کی آمد 6 لاکھ 93 ہزار 264 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 82 ہزار 336 کیوسک ہے۔تونسہ پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 90 ہزار 93 کیوسک جبکہ چشمہ پر 5 لاکھ 5 ہزار 7 کیوسک ہے۔پنجندپر پانی کی آمد ایک لاکھ 35 ہزار 581 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 24 ہزار 381 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح 1550 فٹ پر ہے۔ یہاں پانی کی آمد و اخراج 2 لاکھ 79 ہزار 100 کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1206 فٹ پر ہے۔ جبکہ پانی کی آمد و اخراج 64 ہزار 486 کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.