تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سگریٹ میں شامل نکوٹین ’بریسٹ کینسر‘ کا ایک اور سبب

جنگ نیوز -
تائے پی . . . سینٹرل مانیٹرنٹ ڈیسک . . . تائیوان کے دارالحکومتTaipeiسٹی میں قائم Taipei Medical Universityکے محقیقین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ میں شامل نکوٹین چھاتی کے کینسرکا بھی باعث بنتا ہے۔نکوٹین سگریٹ میں شامل ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو نشے کا باعث بنتا ہے اور ماہرین نے اب اسے چھاتی کے کینسر کی رسولیاں بننے کا سبب بھی قرار دے دیا ہے۔اس سے قبل کسی بھی تحقیق میں سگریٹ نوشی کو چھاتی کے کینسر کا باعث نہیں مانا گیا تھالیکن اسے دیگر اقسام کے کینسر میں اہم وجہ مانا جاتا رہا ہے۔اس یونیورسٹی کے ماہرین نے چھاتی کے کینسر میں مبتلا 276مریضوں کی رسولیوں میں سے حاصل کیے گئے نمونوں میں کافی خلیے ایسے پائے جن پر نکوٹین کی اثرات واضح تھے۔اس کے علاوہ جب ماہرین نے انسانی جسم سے حاصل کیے گئے عام خلیوں پر نکوٹین استعمال کیا تو ان خلیوں میں تیزی سے کینسر زدہ خصوصیات کا اضافہ اور افزائش دیکھی گئی۔سگریٹ میں شامل نکوٹین کے منفی اثرات کے بعد اب ماہرین نکوٹین چیونگم،انہیلر اور Nicotine Patches پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں کیونکہ ان اشیاء کا استعمال بھی چھاتی کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.