5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی اور انڈیکس نو ہزا ر چھ سو کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔ بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر مارکیٹ زیادہ دیر مثبت رحجان برقرا ر نہ رکھ سکی ۔ مارجن ٹریڈ فنائنسنگ کی پروڈکٹ میں تاخیر کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شئیرز کی فروخت کو ترجیح دی ۔ کاروباو کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس83 پوائنٹس کمی کے بعد9553 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم 4کروڑ59 لاکھ شئیرز رہا سب سے زیادہ کام ایم ٹیکس کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 6 پیسے کمی کے بعد19 روپے15 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 98 پوائنٹس کمی کے بعد9431 پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق انے والے دنوں میں مارکیٹ میں مندی کا یہ تسلسل برقرار دکھائی دے سکتا ہے ۔