5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حکومت نے متاثرین ِ سیلاب کے لئے ایک پیسہ نہیں دیا ،بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . . . خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ مارشل لا کی پیداوار ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین مارشل کی حماتی میں بیانات دے رہے رہیں۔ جیونیوز سے خصوصی گفت گو میں بشیر بلور کا کہنا تھا کہ کراچی میں مفادات کی جنگ ہے اس لئے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے متاثرین ِ سیلاب کے لئے ایک پیسہ نہیں دیا ، صرف وعدے کئے ہیں ۔پشاور میں جیونیوز سے گفت گو کے دوران بشیر احمد بلور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے پچاس فیصد اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے دو سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ متاثرین کو پہلے مرحلے میں بیس بیس ہزار روپے دیئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے اسمارٹ کارڈٰز جاری کئے جائیں گے۔ متاثرہ علاقوں میں کلعدم تنظیموں کی موجودگی کے حوالے بشیر بلور کا کہنا تھا کہ ایسی تنظیموں کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ اور متاثرین کے لئے چندہ جمع کرنے والی کلعدم تنظیموں کو روکا جائے گا۔