5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رتو ڈیرو اور گڑھی خیرو روڈ پر واقع چھوٹا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا
جنگ نیوز -
لاڑکانہ . . . . . . . . رتو ڈیرو اور گڑھی خیرو روڈ کے درمیان چھوٹا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جس کے نتیجہ میں متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس میں جیو ٹی وی کی گاڑی بھی موجود ہے۔راستہ بند ہونے سے درجنوں گاڑیاں رتو ڈیرو سے جیکب آباد جانیوالی گاڑیاں بھی راستے میں پھنس گئی ہیں۔پل ٹوٹنے سے نقل مکانی کرنے والے افراد اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہو ئے ہیں۔جیو ٹی وی کے نمائندے ڈاکٹر شفقت کو صورت حال سے مطلع کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی حکومتی مدد نہیں پہنچی ہے۔