5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں فائرنگ ، دوافراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم …جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم اورفائرنگ میں ایک طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق جامعہ کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں ایک بار پھر دونوں تنظیموں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جاں بحق ہونے والے طالب علم کی لاش گلستان جوہر کے ایک نجی اسپتال میں پہنچا دی گئی ۔انتظامیہ کے مطابق رینجرز نے ایڈمنسٹریشن بلاک کو گھیرے میں لے لیا ہے۔