تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اب اسمبلیاں تحلیل ہونگی ،نہ چھانگا مانگا سیاست چلے گی،سلمان تاثیر

جنگ نیوز -
لاہور…گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے دوران کسی امیدوار کے لئے حکومتی وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی اور نہ وہ ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت ہو نے دیں گے۔گورنر ہاؤس لا ہور میں ایک پریس کانفرنس میں سلمان تاثیر نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ کی کوشش نہیں ہو نی چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے اور یہ ضلع ناظم کا الیکشن نہیں اس لئے چھانگا مانگا کی سیاست چلنے نہیں دی جا ئے گی۔اس مو قع پر پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض نے کہا کہ اتحاد سے مسلم لیگ ن الگ ہو ئی ہے پیپلز پارٹی نہیں اور پنجاب حکومت سے الگ ہو نے کے حوالے سے فیصلے ایک دوروز میں کئے جا ئیں گے۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ اتحاد کی کوشش اب بھی جاری ہے۔گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پو ری کریں گی اور پنجاب اسمبلی کو گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت کو ئی تحلیل نہیں کرسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.