5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آصف علی زرداری نفسیاتی بیماریوں کا شکار رہے،برطانوی اخبار
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال ستمبر تک مسٹر آصف علی زرداری سنگین نفسیاتی بیماریوں کا شکار رہے ہیں۔ اخبار نے یہ دعویٰ مسٹر آصف علی زرداری کی طرف سے برطانوی عدالت میں جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر کیا ہے۔ برطانوی عدالت میں حکومت پاکستان کی طرف سے آصف علی زرداری کو ضبط کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے عدالت میں نیویارک اور دبئی کے مختلف طبی ماہرین نفسیات دانوں اور ماہرین نفسیات کی طرف سے جو میڈیکل سرٹیفکیٹس جمع کرائے تھے ان کے مطابق مسٹر آصف علی زرداری یاد داشت کی خرابی یعنیDementia، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اس لیے ان کا عدالت میں حاضر ہونا ممکن نہیں۔ انھیں طبی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قراردیا گیا۔ این آر او کے اجرا کے بعد اس کیس کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی سفیر واجد شمس الحسن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ان کے ڈاکٹروں نے کسی بھی اہم سیاسی عہدے کے لیے مکمل طول فٹ قرار دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ آصف علی زرداری کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انھوں نے کتنی بڑی قربانی دی ہے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ذہنی اور جسمانی طور پر کتنی تکلیفوں سے گذرنا پڑا۔