5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
قبائلی علاقوں میں متاثرہ افراد کیلئے ایم کیوایم کی دس لاکھ روپے کی امداد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر باجوڑ ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے دس لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ یہ چیک ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پیش کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم کے حق پرست ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی عملی امداد پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور خلق خدا کی خدمت کے اس جذبے کی تعریف کی۔