5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سوڈان کا اغوا ہونے والا مسافر بردار طیارہ لیبیا میں اتار لیا گیا
جنگ نیوز -
خرطوم…سوڈان کے اغوا کئے گئے مسافر بردار طیارے کو لیبیا کے شہر الکفرہ میں اتار لیا گیا ہے۔ ابھی تک ہائی جیکرز کی طرف سے کوئی مطالبات سامنے نہیں آئے ہیں ۔ عرب ٹی وی کے مطابق مسافر بردار طیارے کو ڈارفر صوبے کے نیالا ائر پورٹ سے دارالحکومت خرطوم جاتے ہوئے ہائی جیک کیا گیا۔ جہاز پر ستاسی افراد سوار ہیں جن میں مسافر اور عملہ دونوں شامل ہیں ۔ہائی جیکرز نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی اطلاع دی اور طیارے کو مصر کے جنوبی شہر اسوان میں اتارنے کا مطالبہ کیا، تاہم مصری حکام کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہائی جیکرز نے جہاز کا رخ لیبیا کی طرف کردیا اور لیبیا کے شہر میں الکفرہ میں جہاز کو اتار لیا گیا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہائی جیکرز کا تعلق کس تنظیم سے ہے اور ان کے مطالبات کیا ہیں ۔