تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ٹھٹھہ :کوٹ عالموں بند میں شگاف،کئی علاقے زیرآب ،نقل مکانی شروع

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ ... ضلع ٹھٹھہ میں کوٹ عالموں کے مقام پرحفاظتی بند میں شگاف پڑگیا ہے۔ جس کے بعد سیلابی ریلا تیزی سے ملحقہ آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کیر تھر کینال میں شگاف کے بعد رتوڈیرو، جیکب آباد روڈ پر رابطہ پل سیلاب میں بہہ جانے کے بعد ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ٹھٹھہ کے ڈی سی او منظور شیخ کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں دریائے سندھ کے ایس ایم حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف کے بعد دڑو، بیلو اور سجاول کے علاقے زیرآب آگئے ہیں،، جنہیں فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ڈی سی او کا کہنا ہے کہ شگاف کو پرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اگر شگاف جلد پر نہیں ہوا تو کئی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ حاجی پور بند، کوٹری بچاؤ بند اور ملا کاتیار بندوں پر پانی کا رساؤ جاری ہے۔ادھرگڑھی یاسین کے کیرتھر کینال میں شیراں پور کے مقام پر شگاف کے باعث 50 سے زاید دیہات زیر آب آگئے۔ جس کے بعد سیلاب شکارپور اور رتوڈیرو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ڈی سی او قمبر، شھداد کوٹ نے تحصیل قمبر اور وارہ میں ایف پی بند سے ملحقہ 150 دیہات کو خالی کرکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جیکب آباد رتوڈیرو روڈ پر رابطہ پل بہہ جانے سے ہزاروں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند کو مضبوط بنانے کا کام جاری ہے۔جیکب آباد،شھدادکوٹ کے علاوہ گولو دڑو اور سلطان کوٹ سمیت شکارپور کے کئی علاقے پانی میں گھرے ہوئے ہیں ۔ دادو مورو روڈ میں شگاف کے باعث مورو کا بھی کئی اضلاع سے زمینی رابطہ معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.