تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلوچستان بھر میں متاثرین سیلاب کیلئے28ہنگامی امدادی کیمپ قائم

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ ضلع نصیرآباد اور سندھ سے آنے والے متاثرین کے لئے 28ہنگامی امدادی کیمپقائم کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی کیمپوں میں صوبائی حکومت، دوست ممالک، رضاکار تنظیموں، مخیر حضرات، پاک فوج اور ایف سی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کو خوراک، پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں۔ ترکی کی جانب سے امدادی اشیاکے 40کنٹینرز بزریعہ ریل پہنچائے جارہے ہیں۔ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے ۔امدادی کیمپوں میں متاثرین کو ہر قسم کی طبی امداد مہیا کی جارہی ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک صوبائی خزانے سے متاثرین کی امداد کے لئے صوبے کے محدود معاشی وسائل ہونے کے باوجود20کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔متاثرین میں اب تک 5ہزار ٹینٹ ، 70یٹرک ٹن آٹااور دس کلو پر مشتمل 30ہزار تھیلے خوراک جس میں چینی ، چاول ، گھی ، اور دالیں وغیرہ شامل ہیں متاثرین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ سیلاب زدگان کے علاج معالجے کے لئے اب تک 12میڈیکل اور چارمیڈیکل موبائیل سروس کا انتظام کیا گیا اب تک 35ہزار سے زائد متاثرین جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین کی ایک بڑی تعدادشامل ہے ان کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے ۔ کیمپوں میں پینے کے صاف پانی کے ٹینکرز بھی کگائے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائعکے مطابق متاثرین کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا تمام ریکارڈ موجود ہے جبکہ ہر شخص اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.