5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلک بینک اور سامبا بینک کے مالیاتی نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . لوٹ پاکستان، سلک بینک اور سامبا بینک نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق لوٹ پاکستان کو جنوری سے جون2010 کے دوران2 ارب17 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا جبکہ فی شیئر آمدنی1 روپے44 پیسے رہی، گذشتہ سال اسی عرسے میں لوٹ پاکستان کو1 ارب20 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور فی شیئر آمدنی80 پیسے رہی تھی۔سلک بینک کو جنوری سے جون2010 کے دوران20 کروڑ80 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، فی شیئر آمدنی11 پیسے رہی۔سامبا بینک کو جنوری سے جون2010 کے دوران9 کروڑ65 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا اور فی حصص خسارہ10 پیسے رہا۔