تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلند فشار خون میں مچھلی کے تیل کا استعمال انتہائی مفید ثابت

جنگ نیوز -
نیویارک . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . مچھلی کے تیل میں موجودقدرتی غذائیت نہ صرف بینائی تیز کرتی ہے بلکہ قوتِ حافظہ بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کے تیل کااستعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ اس میں موجود Omega-3 Fatty Acids قدرتی طور پر خون پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے نہ صرف بلڈ پریشرکی سطح ہموار ہوجاتی ہے بلکہ یہ ہائپر ٹینشن سمیت امراضِ قلب سے حفاظت کا بھی موثر ذریعہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کی ناہموار سطح ہائپر ٹینشن کا سبب بنتی ہے جبکہ مچھلی کے تیل کا استعمال اس بیماری سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.