5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں امریکی خام تیل اکتوبر کے سودے 27 سینٹس اضافے کے ساتھ 72 ڈالر 79 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اکتوبر کے سودے 37 سینٹس اضافے کے ساتھ 73 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے عالمی سطح پر سرمایہ کار تیل کی خرریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ بدھ کو جاری ہونے والی امریکی توانائی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں تیل اسٹاکس میں بھی کمی ظاہر کی گئی ہے۔