5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نواب اکبر بگٹی کی چوتھی برسی کے موقع پر متعدد اضلاع میں ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان کے ممتازقوم پرست رہنمانواب محمداکبر بگٹی کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔نواب محمد اکبر بگٹی کی چوتھی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے تمام اہم کاروباری مراکزلیاقت بازار،عبدالستار روڈ،جناح روڈ، قندہاری بازار،مسجد روڈ،طوغی روڈ،اوراس سے ملحقہ علاقوں میں دکانیں بند ہیں جبکہ شہرمیں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پروکلا نے یوم سیاہ منایااورعدالتوں کابائیکاٹ کیاسکولوں اور دفاترمیں حاضری بھی معمول سے کم رہی اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے تاہم کسی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔نواب اکبرخان بگٹی کی چوتھی برسی کے موقع پرقلات، نوشکی، آواران، مستونگ، خضدار، خاران،بولان،حب، تربت، پنجگور، اور گوادر میں بھی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے