تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلابی ریلا سجاول کی جانب روان، آبادی کی فوری منتقلی کی ہدایت

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ . . . سیلابی ریلا تیزی سے سجاول شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔جی او سی حیدرآباد نے سجاول شہر اور ملحقہ آبادی کو محفوظ مقام کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ادھر کیر تھر کینال کے شگاف سے ڈیرھ سو دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔ ضلع ٹھٹھہ میں دریائے سندھ کے ایس ایم حفاظتی بند میں پڑنے والا شگاف مسلسل چوڑا ہورہا ہے ۔ بند سے ملحقہ آبادیوں نے بڑے پیمانے پر ٹھٹھہ شہر کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔دڑو ،بٹھورو، بنوں اور سجاول شہروں کو بچانے کے لیے لوپ بند میں ڈالے جانے والے شگاف سے پانی تیزی سے کچے کے علاقے میں داخل ہورہا ہے ۔ لوپ بند کے دوسرے حصے میں پڑنے والے تیسرے شگاف سے سیلابی ریلا تیزی سے کوٹ عالموں اورلائق پور میں داخل ہو رہا ہے ۔جی او سی حیدر آبادشوکت اقبال نے ایس ایم بند کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانچ سے چھ گھنٹے میں سیلابی پانی سجاول شہرمیں داخل ہوجائے گا۔جس کے بعد بدین اور گولارچی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دس کشتیوں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگو ں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کیرتھر کینال سے نکلنے والا سیلابی ریلا رتوڈیرو اور گڑھی یاسین میں تباہی مچانے کے بعد تیزی سے نوڈیرو ،گڑھی خدا بخش ،سجاول جونیجو اورمیروخان کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ادھرعاقل آگانی لوپ بند میں ہونے والے دوسرے کٹاؤ کو پر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔دوسری طرف جیکب آباد رتوڈیرو روڈ پر رابطہ پل بہنے کی وجہ سے پھنسنے والی جیو ٹیم کی گاڑی ابھی تک نکالی نہیں جاسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.