تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نادر ونایاب گاڑیJaguar XK150فروخت کیلئے پیش

جنگ نیوز -
لندن . . . برطانوی کاؤنٹی یارکشائر کے قصبے Harworthمیں1950کی نادر ونایاب گاڑیJaguar XK150ازِ سر نو بناوٹ اور تزئین و آرائش کے بعد فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔Jaguarاسپورٹس کار کا یہ ماڈل صرف553میل کا سفر طے کر پایا تھا جب حادثے کا شکار ہونے کے بعد اس کی باڈی بری طرح خراب ہوگئی اور اس کے مالک نے اسے خراب حالت میں ہی فروخت کردیا۔تین مالکان کے پاس رہنے کے بعد بلا آخر اس کے ڈبوں میں بند پُرزوں کو جوڑکر گاڑی کی درست شکل میں واپس لایا گیا ہے۔50کی دہائی کی شاندار گاڑیوں کی ترجمانی کرتےJaguarاسپورٹس کارکے اس نایاب ماڈ ل کی2 لاکھ50ہزار پاؤنڈمیں فروخت کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.