تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چہرے کو عجیب و غریب زاویوں میں ڈھالنے کا منفرد مقابلہ

جنگ نیوز -
نیو یارک . . . امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر اٹلانٹک سٹی میں سالانہ فیس آف مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں درجنوں سے زائد شرکا نے شرکت کی۔Ripleyکے Believe it or Notمیوزیم میں ہونیوالے اس مقابلے میں شامل شرکا کومزاحیہ،بیوقوفانہ اور عجیب و غریب انداز میں چہرے کے وضع قطع کو اور زاویوں کو کھینچ کر چہرے کو منفرد انداز میں پیش کرنا تھا۔مقابلے میں شامل نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے37سالہFranklin Hannattنے اپنے آنکھوں کے ڈیلوں کو باہر کی طرف نکال کر ڈراؤنی شکل بناتے ہوئے مقابلہ جیت لیا اور انہیں300ڈالر کے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.